آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات

January 11, 2019

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے سفیر شکراللہ عاطف مشال نے ملاقات کی ہے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف نے نئے افغان سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آپ کی خدمات سے دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔