پیرس کی بیکری میں دھماکا

January 12, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


فرانس کے دارلحکومت پیرس میں دھماکا ہوا ہےجس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکا شہر کی معروف بیکری میں گیس لیکج کے باعث ہوا ہے ، دھماکے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی ہے ۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکا پیرس کے امیر ترین علاقے میں ہوا ہے۔

دھماکے کی شدت سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔