پتریاٹہ چیئر لفٹ اور کیبل کارصبح 9بجے سے شام 4بجے تک سیاحوںکیلئے کھلی ہے

January 13, 2019

راولپنڈی(خصو صی رپورٹر،نمائندہ جنگ) ٹورازم ڈیویلپمنٹ کا رپوریشن پنجاب پتریاٹہ چیئر لفٹ کے ریجنل منیجر محسن فضل نےکہا ہے کہ پتریاٹہ چیئر لفٹ اور کیبل کارصبح 9بجے سے شام 4بجے تک سیاحوں کے لیے کھلی ہے ۔ پتریاٹہ ٹاپ پر سیاح برفباری سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بارش اور برفباری کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاح ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں-