مکسڈ مارشل آرٹس،2پاکستانیوں نے ملکی پرچم بلند کردیا

January 14, 2019

منیلا (نیوز ایجنسیز) مکسڈ مارشل آرٹس مقابلوں میں 2پاکستانیوں طیب عثمانی اور فیضان فیاض نے ملکی پرچم بلند کردیا۔ دو روزہ مقابلوں میں فیضان کا مقابلہ ان سے کہیں زیادہ تجربہ کار فلپائن کے فائٹرلنڈین کی اسٹیلو کے ساتھ تھا۔ اس مقابلے میں فیضان فیاض نےاپنی برتری ثابت کی، انہوں نے فائٹ 8 پوائنٹس سے اپنے نام کی، فیضان کی پھرتی، فٹنس اور مہارت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مدمقابل فائٹر ایک بھی پوائنٹس نہیں لے سکے۔ دوسرے مقابلے میں طیب عثمانی نے الفریڈو پر تابڑتوڑ حملے کرکے ان کی تمام تدابیر اور مہارت کو ناکام بنایا۔ اس دو روزہ ایونٹ میں 5 ممالک چین، سنگاپور، روس، پاکستان اور فلپائن کے 16 فائٹرز شریک ہوئے۔