جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل خان اسپتال میں داخل

January 14, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کےوائس چانسلر ڈاکٹر اجمل خان علیل ہونے کے باعث عزیز آباد میں واقع دل کے نجی اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ لیئے گئے ، ان کی عمر 67سال ہے ڈاکٹرز کے مطابق ٹیسٹ رپورٹس آنے کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔