’جے آئی ٹی بہانہ ، سندھ حکومت اصل نشانہ ‘

January 14, 2019

وزیر بلدیات سندھ سعیدغنی کا کہنا ہے کہ یہ علیمہ خان سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں جب کہ جے آئی ٹی صرف بہانہ ہے اور سندھ حکومت اصل نشانہ ہے۔

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سعیدغنی کا کہنا تھا کہ نیب کو سیاسی ٹول کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا، جب سے نیب بنی ہے ملک میں کرپشن کم نہیں بڑھ گئی ہے، سیاسی انتقامی کارروائیوں کیلئے نیب کو استعمال کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے کہا جی آئی ٹی نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، حکومت نے جو 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے، کیا ایسا کرنے کے لیے کمیٹی نے کہا تھا؟

ان کا کہنا تھا کہ یہ جے آئی ٹی صرف بہانہ ہے سندھ حکومت اصل نشانہ ہے۔