’سپریم کورٹ کے فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں‘

January 14, 2019

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے خلاف نیب کی اپیل سپریم کورٹ میں مسترد ہونے پر ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ میں اپنے حوالے سے کبھی بھی پریشان نہیں ہوئی،مجھے اللہ پر مکمل یقین ہے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں،اصل ریلیف اور خوشی تب ملے گی جب میرے والد نواز شریف جیل سے گھر واپس آئیں گے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی حمایت کی اور دعاوں میں یاد رکھا۔