اداکار سلمان خان کرکٹر بن گئے

January 14, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

لاکھوں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے سپر اسٹاردبنگ خان ماہر کرکٹر بن گئے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی کرکٹ کھیلتے اور شاندار شاٹ مارتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سلمان خان نے اپنی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ کے دوران میچ کھیلااور اس میں اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہربھی کیا۔

واضح رہے کہ اداکار سلمان خان ان دنوں اپنی نئی آنے والے فلم بھارت کی تیاری میں مصروف ہیں جبکہ فلم 2019میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائیگی۔