کمبھ میلے کا آغاز کل سے ہوگا، یاتریوں کی آمد جاری

January 14, 2019

بھارتی ریاست اتر پردیش میں کمبھ میلے کے سلسلے میں ہندو یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اتر پردیش کے شہر پرایا گراج میں کمبھ میلے کا باقاعدہ آغاز کل سے ہوگا۔رواں سال اس میلے میں 12 ملین زائرین کے آنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

ہندو مت کے اس مذہبی اجتماع کو دنیا کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع بھی قرار دیا جاتا ہے۔کمبھ میلہ 4 مارچ تک جاری رہے گا۔