ڈبلیو ایس ایس پی کی تین یونین کونسلوں میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز

January 15, 2019

پشاور (خصوصی نامہ نگار) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) زون بی کی تین یونین کونسلوں کاکشال 25، اخون آباد 26 اور ہزار خوانی ون 27 میں ایک ہفتے کی خصوصی صفائی مہم شروع ہوگئی۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے جنگلات فضل الٰہی نے افتتاح کیا ۔ مہم گھر گھر اورگلی محلوں میں چلائی جارہی ہے‘ جس میں خصوصی طور بچوں اور خواتین میں آگہی پیغام بھی عام کیا جارہا ہے۔مہم میں تینوں یونین کونسلوں کے ہر علاقے کومکمل صاف کیا جائے گا ۔فضل الٰہی مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا وہاں عام لوگوں، دکانداروں، تاجروں اور طلبہ سے ملے اور ان سے گندگی مقررہ جگہ پر ٹھکانے لگانے کی اپیل کی۔ قبل ازیں افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقررہ اہداف کے حصول کے لئے شہریوں کا تعاون ضروری ہے، شہر کی صفائی اور بہتر شہری خدمات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ تاہم لوگو ں کو بھی اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے لوگوں خصوصاً خواتین سے اپیل کی کہ گھریلو کچرا جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے کوڑے دانوں میں ٹھکانے لگائے، پلاسٹک تھیلے اور دیگر ناکارہ مواد نالیوں میں پھینکنے سے گریز کریں۔