تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی

January 16, 2019

بریگزٹ ڈیل پر پارلیمنٹ میںشکست کے بعد برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کردی گئی، جس پر ووٹنگ بدھ کو ہوگی۔

اپوزیشن رہنما جیرمی کوربن کا کہنا ہے حکومت نے عوام کا اعتماد کھو دیا، اسے تباہ کن شکست ہوئی۔

ادھربرطانوی وزیراعظم تھریسامے نےبریگزٹ بل پرپارلیمنٹ میں شکست قبول کرلی تاہم ان کا کہنا ہے کہ جسےجانچنا ہے جانچ لے، حکومت کوپارلیمنٹ کا اعتماد حاصل ہے یا نہیں۔نتائج سے اس بات کا اندازہ نہیں کہ اراکین پارلیمنٹ کیا ڈیل چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تو آئندہ لائحہ عمل کے لیے تمام جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔