ایچ ڈی اے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف مظاہرہ

January 16, 2019

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ایچ ڈی اے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، اس موقع پر مظاہرین نے ایم ڈی واسا کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے کہا کہ گزشتہ 5 ماہ سے بلاجواز تنخواہ بند کردی گئی ہے، ملازمین فاقے کاٹنے پر مجبور ہیں مگر ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔