پی سی بی نے سپر لیگ کیلئے نئے سیکیورٹی کنسلٹنٹ تعینات کرلیا

January 16, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کےڈائریکٹر سیکیورٹی و اینٹی کرپشن کرنل اعظم سے بورڈ حکام نے اختلافات کے باعث استعفی طلب کیا تھا۔ پی سی بی نے پی ایس ایل کیلئے نئے سیکیورٹی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ لیفٹیننٹ کرنل (ر) آصف محمود پی سی بی کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نئے ڈائریکٹر سیکیورٹی و اینٹی کرپشن کی تعیناتی کیلئے اسامی ایڈورٹائز بھی کرے گا۔ نئے ڈائریکٹر سیکیورٹی و اینٹی کرپشن کی تعیناتی تک لیفٹیننٹ کرنل (ر) آصف معاملات دیکھیں گے۔ دریں اثنا پاکستان سپر لیگ کی تیاریوں کے سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم کےجاوید میانداد انکلوژر پر ٹافلون چھت نصب کرنے کا کام شروع ہوگیا۔ غیرملکی ٹیم کیساتھ پاکستانی انجینئرز چھت نصب کررہے ہیں۔