خادم اعلیٰ نے جس بہادری سےزرداری کو اسلام آباد میں’’ گھسیٹا‘‘اس پردونوں پارٹیوں کو مبارکباد دیتاہوں،جہانگیر ترین

January 16, 2019

لودھراں(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ خادم اعلیٰ نے جس بہادری اور جانفشانی سے آصف زرداری کو اسلام آباد میں گھسیٹا ہے اس پر دونوں پارٹیوں کو مبارکباد دیتاہوں عمران خان کے الفاظ ایک بار پھر سچ ثابت ہوئے کہ یہ دونوں پارٹیاں کرپشن بچانے کیلئےہمیشہ ساتھ ہیں۔