ہسپتالوں کو ہر قسم کے تشدد اور بدنظمی سے پاک ہونا چاہیے،مشیر صحت

January 16, 2019

لاہور ( جنرل رپورٹر )مشیر وزیراعلیٰ برائے صحت حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کو ہر قسم کے تشدد اور بدنظمی سے پاک ہونا چاہیے۔ہسپتالوں میں تشدد کی روک تھام ،مریضوں اور طبی عملے کے حقوق کے تحفظ کے مسودہ قانون پر مشاورت ایک ہفتے میں مکمل کر لی جائے گی۔