حیدرآباد: پلاسٹک فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

January 16, 2019

سندھ کے شہر حیدرآباد کے علاقے ٹنڈو آغا میں واقع ایک پلاسٹک کا سامان بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے سبب فیکٹری جل کر خاکستر ہو گئی جبکہ قریبی مکانات اور ایک اسکول کو بھی آگ نے متاثر کیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے فیکٹری کی آگ پر قابو پانے کی کارروائی میں حصہ لیا تھا اور آگ بجھانے کی کوشش کیں تھیں، جس کے بعد اب اس پر قابو پالیا گیا۔

واضح رہے ٹنڈو آغا کی پلاسٹک فیکٹری میں لگنے والی آگ کافی پھیل گئی تھی، اس نے فیکٹری سے ملحقہ ایک اسکول کی عمارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔