شہباز شریف سے سابق گورنر پنجاب کی ملاقات

January 16, 2019

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سے سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔

ملاقات میں نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی صورت حال پر ورکنگ ریلیشن شپ پر گفتگو کی گئی۔

مخدوم احمد محمود نے شہباز شریف کو سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا۔

مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد وقت کا تقاضا ہے، اپوزیشن کی برائیاں کر کے حکومت کرنے کا خواب عمران خان کی بھول ہے۔