بھارت:سڑک پر ہاتھیوں کا دھرنا،ٹریفک کی روانی متاثر

January 16, 2019

یوں تو آپ نے اکثر افراد کو اپنے مطالبات کیلئے سڑکوں پر دھرنا دیتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو جانور بھی دھرنا دینے لگے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے ان ہاتھیوں کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے بھارت کی سڑک پردھرنا دیدیا ہے۔ یہ مناظر بھارت کی ڈسٹرکٹ Chittoor میں دیکھے گئے جہاں سڑک پر ایک نہ دو بلکہ تیس ہاتھیوں نے سڑک بلاک کردی اور سڑک پر گھومتے دکھائی دیئے ۔

جس کے باعث ٹریفک کی روانی تقریباََ بیس منٹ تک معطل رہی۔ رپورٹ کے مطابق اس دلچسپ صورتحال پرجہاں کچھ ڈرائیور ہاتھی کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے میں مصروف رہے وہیں کچھ نے خوفزدہ ہوتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو طلب کرلیا جس کے بعد پولیس اہلکار آئے اور آوارہ ہاتھیوں کو جنگل کی جانب منتقل کر وا کر سڑک کلیئرکروادی۔