پاکستان جنوبی افریقا چوتھا ن ڈے ’’پنک ڈے‘‘ ہوگا

January 17, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کرکٹ جنوبی افریقا نے جوہانسبرگ میں پاکستان کے خلاف چوتھے ون ڈے انٹر نیشنل کو پنک ڈے کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ 24ہزار تماشائیوں کی موجودگی میں ہر جانب پنک رنگ دکھائی دے گا۔یہ دن بریسٹ کینسر سے آگاہی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ دلچسپ بات ہے کہ گلابی کٹس میں جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم نے کبھی شکست نہیں کھائی ہے۔