آسٹریلیا میں شدید گرمی کی لہر جاری پارہ 41ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا

January 17, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


کینبرا(این این آئی )دنیا کے بیشتر ممالک جہاں سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں، وہیں آسٹریلیا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے نیو سائوتھ ویلز میں پارہ 41ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقوں میں در جہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے، شہریوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی گرمی سے ستائے ہوئے ہیں۔سڈنی کے چڑیا گھر میں گرمی کے توڑ کیلئے جانوروں کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق تسمانیہ کے علاوہ دیگر جنوبی ریاستوں میں درجہ حرارت 40 جبکہ نیو ساتھ ویلز میں 41ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔