ہر ایک بات پہ کہتے ہو تم کہ تو کیا ہےتمہی کہو کہ یہ انداز گفتگو کیا ہے فواد چوہدری کانیب اعلامیہ پر شاعرانہ جواب

January 17, 2019

کراچی (آئی این پی ) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے نیب کے اعلامیے پر شاعرانہ انداز میں تنقید کی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام نیب اعلامیہ پوسٹ کرتے ہوئے معروف شاعر مرزا غالب کا شعر ہر ایک بات پہ کہتے ہو تم کہ تو کیا ہے۔۔۔ تمہی کہو کہ یہ انداز گفتگو کیا ہے لکھا۔ ۔۔ واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب)کے ترجمان نے کہاتھا کہ کسی وزیر با تدبیر کی خواہش پر آصف زرداری یا فریال تالپور کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔