سندھ حکومت کےاحکامات کےباوجود اےجی سندھ کا این ٹی ایس پاس 7سواساتذہ کومستقل ماننےسےانکار

January 17, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کے احکامات کےباوجود اےجی سندھ نے این ٹی ایس پاس 7سوسےزائداساتذہ کومستقل ماننے سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سے کراچی کےسیکڑوں اساتذہ تنخواہوں سےمحروم،گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی گزشتہ چار ماہ نے ان اساتذہ کو تنخواہیں جاری نہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے این ٹی ایس کے ذریعے مستقل ہونے والے ٹیچرز گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشانی کا شکار ہیں۔