آرڈی اے گورننگ باڈی ممبران کی فہرست منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو ارسال

January 17, 2019

راولپنڈی (اپنے نامہ نگارسے) آرڈی اے کی گورننگ باڈی کے ممبران کی فہرست منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے ، گورننگ باڈی کے قیام کے بعد ہی آرڈی اے رکے کاموں پر پیشرفت ہو سکے گی۔ ممبران اتھارٹی میں چار ایم پی ایز کے علاوہ دو سویلین ، ایک آرکیٹیکٹ ، ایک سٹرکچر انجینئر سمیت سرکاری نمائندے شامل ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے منظوری کے بعد گورننگ باڈی کے ممبران کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔