اسکول سربراہوں کواساتذہ کی عارضی بھرتیوں کااختیار دینے کافیصلہ

January 17, 2019

لاہور(خبر نگار)سکول اساتذہ کی بھر تیوں کا اختیار سکول سربراہان کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہےسکول سربراہان اساتذہ کی عارضی طور پر بھرتی کرسکیں گے۔تنخواہوں کی ادائیگی سکول فنڈز سے کی جائے گی۔تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے الگ سےبجٹ ملے گا۔نان سیلری بجٹ سے اساتذہ کو رکھا جاسکے گا۔سرکاری سکولوںمیں سکول اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے عارضی طور پر اساتذہ بھرتی کیے جائیںگے۔ پرائمری کے لیے گریجویٹ اور مڈل کیلئے ماسٹر ڈگری اساتذہ کو ترجیح دی جائے گی ۔اساتذہ کی بھرتی کے حوالے سےمختلف تجاویززیر غور ہیں ۔