سب کا بلاامتیاز احتساب ناگزیر ہے ،لیاقت بلوچ

January 17, 2019

لاہور(نمائندہ خصو صی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے منصورہ میں ملک بھر سے آئے ہوئے وفود سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی وزراءخصوصاً وزیراعظم کا اسلوب حکمرانی اور پارلیمنٹ کو نظر انداز کرنے کا رویہ اپوزیشن کو متحد کرنے کے مواقع دے رہاہے ۔ حکومتی نااہلی و ناکامی کرپٹ مافیا کو مضبوط پناہ گاہیں مہیا کر رہی ہے ۔ سب کے احتساب کے لیے بلاامتیاز احتساب ناگزیر ہے ۔ کسی ایک جگہ کسی پارٹی کا مینڈیٹ چورایا گیا تو سب کے مینڈیٹ پر ڈاکہ پڑے گا ۔ فارورڈ بلاک بنانے کے لیے حکومتی طاقت کے اعلانات غیر جمہوری ہیں ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ 5 فروری کو ملک بھر میں جموں و کشمیر کے عوام سے یکجہتی اور ہندوستان کے مظالم کے خلاف اور عالمی برادری کو جھنجھوڑنے کے لیے تاریخ ساز عوامی مظاہرے ہوں گے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاکستان اور بھارت دو ایٹمی قوت کے حامل ملک ہیں ۔ہندوستان کی قیادت پالیسی سازی، ضد اور جھوٹی انا کی وجہ سے پورے خطے کو مسلسل بحران اور خطرات سے دوچار کر رہی ہے ۔ ملت پاکستان ہندوستان کی ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے افواج پاکستان کی پشتی بان ہے ۔