چرچ حملہ، کیلاش قبیلے کو خطرات پر عبوری حکم نامہ جاری

January 17, 2019

سپریم کورٹ نے پشاور چرچ حملے اور چترال میں کیلاش قبیلے کو درپیش خطرات پر عبوری حکم نامہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ کے حکم نامے کے مطابق عدالت نے اس حوالے سے سابق آئی جی سندھ ڈاکٹر شعیب سڈل کی سربراہی میں کمیشن قائم کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ کمیشن اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے لیے اقدامات کرے گا، وفاقی اور صوبائی حکومتیں کمیشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں، جبکہ اس کمیشن کے اخراجات وزارت خارجہ برداشت کرے گی۔

حکم نامے کے مطابق گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق سپریم کورٹ نےغیر معمولی کام کیا ہے۔

حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تجویز کردہ حکم اور فیصلہ وفاقی حکومت کی سفارش پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی 14 روزمیں نافذ کریں۔