وزیر اعظم کے بیان پر بلاول کا جوابی ٹوئٹ

January 17, 2019

پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےوزیراعظم عمران خان کےبیان پر جوابی ٹوئٹ کر دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے چند قانون ساز ECL سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟انہیں بیرون ملک جانے میں اتنی دلچسپی کیوں ہے؟

وزیر اعظم کے اس ٹوئٹ پر بلاول نے ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ ظاہرہےسلیکٹڈوزیراعظم انسانی حقوق،نقل وحرکت کی آزادی کاتصورسے واقف نہیں سمجھتے۔


انہوں نے کہا کہ مزاحیہ بات یہ ہے کہ ای سی ایل پر صرف اپوزیشن اراکین کےنام ہیں،حکومتی اراکین بشمول وزیراعظم بیرون ملک سفرکررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے توپہلے 6 ماہ میں بیرون ملک دورہ نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا،لیکن 7 دورے کر چکے ہیں۔