اب پیزا اے ٹی ایم کے ذریعے بھی خریدا جا سکتا ہے

January 17, 2019

یوں تو آپ نے اے ٹی ایم مشین سے نہ صرف دوسروں کو پیسے نکالتے دیکھا ہوگا بلکہ خود بھی اے ٹی ایم سے پیسے نکلوائے ہوں گے لیکن جناب اب پیزا کے دیوانے اے ٹی کے ذریعے مزیدار پیزا کے مزے اُڑا سکیں گے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


جی ہاں، امریکی ریاست اوہائیو کی یونیورسٹی میں ایک پیزا چین کی جانب سے پیزا اے ٹی ایم متعارف کروائی گئی ہے اور یوں اسٹونڈنٹس مزیدار پیزا بس اپنے اے ٹی ایم کارڈ سے پیزا آرڈر کرلیتے ہیں۔

منفرد نوعیت کی یہ پیزا اے ٹی ایم مشین میں پہلے سے ہی تیار کردہ پیزا رکھ دیئے جاتے ہیں اور جب کوئی پیزا آرڈر کرتا ہے تو وہ فروزن پیزا بیک ہوکر اے ٹی ایم مشین سے نکل آتا ہے ۔ منفرد نوعیت کا اے ٹی ایم پیزا یونیورسٹی طلباء و طالبات کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔