کوئٹہ، لاپتہ افراد کی بازیابی کا کمیشن پیر سے کام کریگا

January 18, 2019

حکومت پاکستان کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن 21جنوری سے کوئٹہ میں کام شروع کرے گا، کمیشن 6 روز کے دوران 78لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرے گا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس فضل الرحمن کریں گے۔

کوئٹہ کے سول سیکریٹریٹ کے جمالی ہال میں کمیشن کی سماعت 21جنوری سے 26جنوری تک جاری رہے گی۔

کمیشن 6 روز کے دوران 78لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرے گا، ان لاپتہ افراد کا تعلق بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ہے۔