تبدیلی کی آڑ میں عوام سے دھوکہ کیا گیا، پیر سید دلیر بادشاہ

January 18, 2019

برمنگھم(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن علماء و مشائخ ونگ برطانیہ ویورپ کے مرکزی صدر دربار عالیہ جھنڈے والی سرکاردینہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید دلیر بادشاہ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی امنگوں کی صحیح معنوں میں ترجمان تھی، بڑے بڑے منصوبے شروع کرکے ملک کا وقار بلند کیا گیا لیکن آج تبدیلی کی آڑ میں عوام سے دھوکے کئے جارہے ہیں تبدیلی سرکار صرف مہنگائی لاسکی ہے۔ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر سید دلیر بادشاہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پر الزامات لگانے اور غیر اسلامی کہنے والے آج کیوں خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سے بدترین دھوکہ ہوا ہے۔ تبدیلی محض ایک فریب تھا آج تبدیلی کے ثمات پوری قوم کھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔