جامعہ زکریا ایمپلائز یونین کی مداخلت پر کلرک عدیل ظفر کا تبادلہ ایڈمن سے سکیورٹی برانچ کردیا گیا

January 18, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا ایمپلائز یونین کی مداخلت پر کلرک عدیل ظفر کا تبادلہ ایڈمن برانچ سے سکیورٹی برانچ کردیا گیا جبکہ سکیورٹی کی خط وکتابت اورریکارڈ کو مرتب کرنے والے محمد امین کا تبادلہ ایڈمن ون میں کردیا گیا، جس پر سکیورٹی حکام ،ایڈمن ون کی طرف سے تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا کہ ان تبادلوں سے کام متاثر ہوگا مگر ان کی تجویز مسترد کردیں گئی ۔