پبی، 6منشیات فروشوں گرفتار 10کلوگرام چرس برآمد

January 18, 2019

پبی ( نما ئندہ جنگ)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (ر) منصور امان کے احکامات پر منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میںحنیف خان ایس ایچ او پبی اور اسماعیل شاہ خان ایس ایچ او اکوڑہ نے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے مختلف مقامات پر 6مشہور منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 10کلوگرام چرس برآمد کر لی ۔منشیات فروشوں میں سید رحمن ولد گل بت خان،افتخار ولد غلام اکبر ،محمد اکرم ولد سید کرم ،فیاض ولد خان محمد،وقار ولد شمس القمر ساکنان پبی جبکہ منصور ولد سہیل سکنہ آدم زئی کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (ر)منصور امان نے منشیات فروشوں کیخلاف کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے جس کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مل جْل کر بھر پور کام کرنا ہوگا۔