کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے صوبائی مجلس شوریٰ کا دو روزہ اہم اجلاس 19 اور 20 جنوری کو کوئٹہ میں طلب کرلیا ، اجلاس کا آغاز ہفتہ 19 جنوری کو صبح ساڑھے دس بجے ہوگا ، اجلاس میں امرائے اضلاع و ذمہ داران ، برادر تنظیمات کے عہدئے دار بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے ، اجلاس میں جماعت اسلامی کے سالانہ صوبائی تنظیمی ، الخدمت فاؤنڈیشن کوئٹہ و مکران ریجن ، برادر تنظیمات ، حلقہ خواتین ، مدارس ، ادارہ دعوت و تبلیغ کی رپورٹ کے ساتھ آڈٹ رپورٹ پیش کی اور منصوبہ عمل 2019ء و بجٹ کی منظوری بھی دی جائیگی ۔