مٹن اور بیف کی قیمتوں میں اضافہ برقرار

January 18, 2019

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ بے بس، قصابوں کی من مانیاں بدستور جاری،صوبائی دارالحکومت میں مٹن اور بیف کی قیمتوں میں اضافہ برقرار، مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی کلو بکرے کا گوشت بدستور780سے800 جبکہ بڑاگوشت فی کلو480 سے500 روپے فی کلو،بکرے کے پائے درجن 900 ،مغز160 روپےجبکہ فی کلیجی 280روپے تک فروخت کی جارہی ہے-