انوشکا شرما کو تمباکو کے اشتہار میں کام کرنا مہنگا پڑگیا

January 18, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ انوشکا شرما کو آج کل مداحوں کے غصے کا سامنا ہے، انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انوشکا شرما نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کے بعد انہیںہر طرف سے سوشل میڈیا صارفین کے غم و غصےکا سامنا کرنا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈ یو میں انوشکا شرما تمباکو کے اشتہار میںکام کرتی نظر آرہی ہیں، اور اس کی تشہیر کے لیے اس کی ویڈیو کو اپنے اکائونٹ سے شیئر بھی کیا ہے۔

اداکارہ نے ’’پان مصالحے‘‘ تمباکو کے اشتہار میں کیا ہے۔

مداحوں کی طرف سے تمباکو نوشی کے استعمال اور سوشل میڈیا پر اس کی تشہیر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔