راشد لطیف کی والدہ سپرد خاک

January 19, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کی والدہ کو جمعے کو گزری قبرستان میں سرد خاک کردیا گیا، ان کی نمازہ جنازہ عبدللہ شاہ غازی مزار کے احاطہ میں ادا کی گئی ، نماز اور تدفین میں ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال، انیس قائم خانی،سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میاں داد، معین خان کے علاوہ کھیل ،سیاست اور مختلف شعبوں کے افراد نے شرکت کی۔