کراچی، انسداد پولیو مہم کا آغاز

January 19, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو نے سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے تاہم باقاعدہ مہم پیر سے شروع ہوگی جس میں صوبے کے نوے لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس موقع پر وزیر صحت نے کہا کہ سندھ کے نالوں میں ابھی بھی پولیو وائرس موجود ہے۔ گذشتہ سال انکاری والدین کو سمجھانے کے لئے نئی حکمت عملی بنا رہے ہیں وزیر صحت نے کہا کہ گذشتہ سال پولیو کی 98 فیصد کوریج رہی اس پولیو مہم میں سندھ میں 90 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرےپلائے جائینگے۔