پاکستانی انڈر16کر کٹ ٹیم نےون ڈے میچ اور سیریز جیت لی

January 19, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی انڈر16کر کٹ ٹیم نے دبئی میں آ سٹریلیا انڈر16کر کٹ ٹیم کے خلاف پانچویں اور آخری ون ڈے میں چھ وکٹ سے کامیابی کے ساتھ سیریز3.2سے جیت لی، پاکستان کے احمد خان نے سیریز میں 13وکٹ لئے، میزبان ٹیم نے212رنز بنائے اسمتھ نے95رنز بنائےمیف ڈیان نے37نکولس ڈیوس نے32رنز اسکور کئے، احمد خان اور عمر امان نے دو، دو وکٹ لئے،پاکستان نے چار وکٹ پر216رنز بناکر میچ جیت لیا، سمیر ثاقب نے56عمر امان نے36کاشف علی نے31اور رضوان محمود نے27رنز بنائے۔