ـ’دیر آید درست آید‘ بلاول کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر شہباز شریف کا تبصرہ

January 19, 2019

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بلاول بھٹو،مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنے کے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیدیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے کہاکہ دیر آید درست آید ۔حکومت کو دیر سے خیال آیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا‘شہباز شریف نے کہاکہ وزیر اعظم نے تاحال الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری پر مشاورت نہیں کی۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا حکومت پانچ سال پورے کریگی یا نہیں؟ شہبازشریف نے جواب دینے سے گریز کیا۔