لوڈشیڈنگ کو آدھا کرنے سے سرکلر ڈیٹ بڑھا، یہ سیاسی فیصلہ تھا، سیکرٹری توانائی

January 19, 2019

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی کوسیکرٹری توانائی نے بتایا ہے کہ ماضی میں لوڈشیڈنگ کو آدھا کرنے کی وجہ سے سرکلر ڈیٹ بڑھا، یہ ایک سیاسی فیصلہ تھا، لوڈشیڈنگ کی اصل وجہ بجلی چوری ہے ،نجاب میں میٹروں کی ٹمپرنگ سے بجلی چوری کی جاتی ہے،کنونئیر کمیٹی شبلی فراز نے کہاکہ توانائی کے شعبہ میں طویل معاہدے کر کےملکی سالمیت دائو پر لگا دی گئی کمیٹی نے تمام ڈسکوز کا انفراسٹرکچر ڈیٹاطلب کر لیاہے ۔ کمیٹی کو بتایاگیا ہے پنجاب میں میٹروں کو ٹمپرنگ اور خیبرپختونخوا میں ڈائریکٹ کنکشن کے ذریعے بجلی چوری کی جارہی ہے ۔