عقیدہ ختم نبوت کا دفاع دراصل اسلام کاد فاع ہے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

January 19, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرو اشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا علیم الدین شاکر، مولانا محبو ب الحسن طاہر، مولانا عبدالعزیز ،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ نے لاہور کی مختلف مساجد میں خطبات جمعہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدینے کی ریاست کا نعرہ لگانے والوں نے حج کے اخراجات دگنا کر کے مدینہ جانا ہی مشکل بنا دیا ۔ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع دراصل اسلام کاد فاع ہے ۔