مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا جارہا ہے: میئر ملتان

January 19, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) میئر ملتان نویدالحق ارائیں نے کہا ہے کہ پرانا شجاع آباد روڈ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے ، آپریشن کے فوری بعد ریڑھیاں دوبارہ آجاتی ہیں ، ریڑھیوں کو سٹرکوں پر آنے سے روکنے کیلئے تمام مرکزی بازاروں میں انسداد تجاوزات کیمپ لگائے جارہے ہیں ۔