کھوکھر برادران کی ضمانت میں توسیع

January 19, 2019

زمینوں پر قبضہ کرنے کے معاملے میں لاہور کی عدالت نے کھوکھر برادران کی ضمانت میں توسیع کر دی۔

کھوکھر برادران درخواست ضمانت کی توسیع کے لیے لاہور کی سیشن کورٹ پیش ہوئے جہاںایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے دونوں بھائیوں افضل کھوکھر اور سیف کھوکھر کی ضمانت میں 30 جنوری تک توسیع کر دی۔

عدالت نے شفیع کھوکھر کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مدعی پولیس انوسٹی گیشن جوائن نہیں کر رہا۔

ملزمان پر زمینوں پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔