موناکو فیسٹیول میں فن کاروں کے عجیب وغریب کمالات

January 19, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


موناکو میں43ویں سالانہ انٹرنیشنل سرکس فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز ہوگیا ہے۔

اس فیسٹیول میں جہاں ماہر کرتب باز اپنے منفرد کرتبوں کا مظاہرہ پیش کررہے ہیں وہیں مختلف فنکاردلچسپ و عجیب کمالات دِکھا کر حاضرین کو حیرا ن کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔

فیسٹیول میں شرکت کیلئے مختلف ممالک سے مختلف سرکس ٹیمیں مونٹی کارلو پہنچی ہیں جہاں کئی ایکروبیٹس اپنے غیر معمولی فن کا مظاہرہ پیش کررہے ہیں جبکہ فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے سب کی توجہ حاصل کی ہوئی ہے۔

سرکس میں کرتب بازوں کے ساتھ جانوربھی اپنے فن کا مظاہرہ پیش کرکے حاضرین کو بھرپور لطف فراہم کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ مونٹی کارلو نامی یہ انٹرنیشنل سرکس فیسٹیول 11روز تک جاری رہنے کے بعد27جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔