وفاق المدارس کا تمام جعلی مقابلوں پر جے آئی ٹی کا مطالبہ

January 20, 2019

ملتان (نمائندہ جنگ)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر‘ مولانا انوارالحق‘مولانامفتی محمدرفیع عثمانی اورمولاناحنیف جالندھری نے کہا ہے کہ ساہیوال سانحہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے‘صرف ساہیوال نہیں ملک بھرمیں ہونیوالےجعلی مقابلوں پرجےآئی ٹی بنائی اوربےگناہ لوگوں کےخون سےہاتھ رنگنےوالوں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائے‘آئندہ اس قسم کےواقعات کی روک تھام کیلئےپالیسی بنائی جائے۔ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ صرف جعلی مقابلےنہیں جعلی چھاپے مار کراداروں کی ساکھ اورشخصیات کی عزت خاک میں ملانے والوں کابھی احتساب کیاجائے‘انہوں نےکہاکہ وقت آگیاہےکہ اس قسم کےواقعات کی روک تھام کیلئےحکمت عملی طےکی جائے۔وفاق المدارس کے قائدین نےکہاکہ صرف جعلی مقابلےنہیں بلکہ جعلی چھاپوں کاسلسلہ بھی بندہوناچاہئے۔