’’CTD موقف غلط ہوا تو ذمہ داروں کو نشان عبرت بنائیں گے‘‘

January 20, 2019

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ساہیوال واقعے پر کہا ہے کہ دونوں پہلوؤں سے حقائق کا جائزہ لیا جارہا ہے اگر سی ٹی ڈی کا موقف غلط ثابت ہوا تو ذمہ داروں کو نشان عبرت بنادیا جائے گا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد مارے گئے ہیں جب کہ میڈیا اور بچوں کے بیانات کچھ اور بتا رہے ہیں جس پر وزیر اعظم نے حقائق کو سامنے لانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا دونوں پہلوؤں سے حقائق کا جائزہ لے کر کارروائی کی جائے گی، سی ٹی ڈی کا موقف غلط ثابت ہوا تو ذمہ داروں کو نشان عبرت بنادیا جائے گا، اگر سی ٹی ڈی کا موقف درست ہوا تو بھی عوام کے سامنے حقائق لائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ساہیوال پہنچ کر اسپتال میںمتاثرہ فیملی کے اہل خانہ سےملاقات کی ہے۔