بہنوئی کے قتل میں ملوث ملزم کی ضمانت خارج

January 20, 2019

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پشاور سعید امجد نے مکان کے تنازعے بہنوئی کو قتل کرنے کے الزام میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی پولیس نے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا اور متعلقہ تھانے پہنچایا ۔ استعاثہ کے مطابق ملزم مقبلی خان سکنہ پہاڑی پورہ پر الزام ہے کہ انہوں نے مکان کے تنازعے پر اپنے بہنوئی اور مدعی محمد عثمان کے بھائی عطاء اللہ کو چار سال قبل تھانہ گلبہار کی حدود میں قتل کیا تھا جس کے ملزم روپوش تھا گزشتہ روز ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی جس کو فاضل جج نے خارج کردی ۔