منشیات برآمدگی کے تین ملز موں کوپروبیشن کی سزا

January 20, 2019

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج سردار محمد اکرم خان نے منشیات برآمدگی کیس کے تین ملزمان کو ایک ایک برس پروبیشن کی سزا سنادی، شبیر، بابر اور مختیار کو 368 گرام نشہ آور گولیاں قطر لیجانے پر ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔