مورو کے قریب ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا

January 20, 2019

مورو کے قریب 25 ہزار لیٹر ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا۔

مورو کے قریب 25 ہزار لیٹر ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، پولیس کے مطابق کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے قریبی علاقے کو سیل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈیزل ٹینکر نواب شاہ کے علاقے دولت پور جا رہا تھا۔

ٹینکر اُلٹ جانے کے بعد نوشہرو فیروز کے اہل خانہ ٹینکر سے ڈیزل نکالنے لگےجس پر پولیس نے اُن پر لاٹھی چارج کردیاجبکہ کچھ پولیس اہل کار بھی ٹینکر سے ڈیزل کے ڈرم بھرتے دکھائی دیے۔