کراچی میں بھی پولیس گردی، اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے میاں بیوی زخمی

January 21, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں بھی پولیس گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، کورنگی میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ہوگئے، دونوں گھر سے کھانا کھانے کے لئے نکلے تھے، پولیس کی گولیاں کھا گئے ، آئی جی سندھ نے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلا ت کے مطابق عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی نمبر 5 سیکٹر C/35 چوڑی گلی میں فائرنگ سےمیاں بیوی زخمی ہوگئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کوجناح اسپتال منتقل کیا ، جہاں ان کی شناخت 36 سالہ عدنان ولد منہاج العارفین اور 30 سالہ ثاقیبہ زوجہ عدنان کے ناموں سے ہوئی ہے، جومیاں بیوی ہیں جو گھر سے کھانا کھانے کے لئے نکلے تھے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ زخمی میاں بیوی اسی علاقے میں واقع مکان نمبر C-753 کے رہائشی ہیں، ایس ایس پی کا واقعہ کے حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس موٹر سائیکل سوار ملزمان کا تعاقب کررہی تھی کہ ملزمان نے پولیس کو پیچھے آتا دیکھ کر فائرنگ کردی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ شروع کی جس کی زد میں آکردونوں زخمی ہوئے، جبکہ ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ابھی کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے، تاہم واقعہ کی تفتیش کررہے ہیں کہ دونوں کس کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں، پولیس کاکہناہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے خول کی فرانزککرائی جائے گی جس کے بعد معلوم ہوگا کہ وہ کس کی گولیوں سے زخمی ہو ئے ہیں، دریں اثنا آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے کورنگی میں مبینہ طور پر پولیس کی فائرنگ میاں بیوی کے زخمی ہونے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر ایس ایس پی کورنگی سے تفصیلی انکوائری رپورٹ سمیت پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹ فی الفور طلب کرلی ہے۔کورنگی میں پولیس فائرنگ کا نیا موڑ پولیس اہلکاروں کی غفلت سامنے آگئی مسلح ملزمان پولیس اہلکاروں کی سرکاری ایس ایم جی چھین کر فرار ہوئےدوسرے اہلکار نے مزاحمت کی اور دو طرفہ فائرنگ ہوئی فائرنگ کی زد میں آکر عدنان اور اور اس کی بیوی ثاقبہ زخمی ہوئے،ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ مبینہ مقابلے کے بعد ملزمان سرکاری ایس ایم جی پھینک کر فرار ہوئے جو برآمد کرلی گئی ،خاتون کو بڑ ے ہتھیار کی گولی لگی یا چھوٹے تحقیقات کا آغاز کردیاپو لیس اہلکاروں کو صبح گن کر گولیاں دی جاتی ہیں، غفلت برتنے والے دونوں اہلکاروں کو حراست میں لیکر بیان ریکارڈ کیا جارہا ہےابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے کہ میاں بیوی کس طرف سے چلنے والی گولی کی زد میں آئے ایس ایس پی کورنگی کے مطابق زخمی خاتون کی حالت تشو یشنا ک ہے۔